اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق محمد الضاری نے خبر رساں ادارے المعلومہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی الزیدی کو حکومت تشکیل دیتے ہوئے سب سے بڑا چیلنج کابینہ کے ارکان کے انتخاب میں امریکی مداخلت کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ عراق میں اپنے اثر و رسوخ کے مخالف شخصیات کو نئی کابینہ میں شامل ہونے سے روک رہی ہے، جس کے باعث حکومت کی تشکیل کا عمل تاخیر کا شکار ہوا۔
الضاری کے مطابق امریکا کے عراق میں وسیع مفادات ہیں اور واشنگٹن ایسی حکومت کے قیام کا خواہاں ہے جو ان مفادات کا تحفظ کرے، تاہم عراقی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان امریکی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر نئی کابینہ واشنگٹن کی خواہشات کے مطابق نہ ہوئی تو ٹرمپ انتظامیہ اس کے خلاف اپنا ویٹو اختیار استعمال کرسکتی ہے۔
عراقی رہنما نے کہا کہ علی الزیدی کی بطور وزیراعظم منظوری بھی امریکی حکومت کی جانب سے بعض واضح شرائط سے مشروط تھی، جن سے سب واقف ہیں۔
آپ کا تبصرہ